انٹرٹینمنٹ

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر اقبال انصاری کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دیتیں اور اگر کوئی کچھ بُرا کہنے کی کوشش بھی کرتا ہے تو وہ اُنہیں روک دیتی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی اور سابق شوہر کے حوالے سے بات کی۔ سینیئر اداکارہ نے کہا کہ لوگ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں کہ وہ ظالم تھے یا بُرے شوہر تھے، اسی وجہ سے شادی نہیں چل سکی۔ اُنہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر میرا یہ فرض بنتا ہے کہ لوگوں کو اقبال انصاری کے خلاف باتیں کرنے سے منع کروں اور میں ایسا ہی کرتی ہوں، اگر کوئی میرے سامنے اُن کے بارے میں غلط بات کرتا ہے تو میں فوراََ روک دیتی ہوں۔ مزید پڑھیں: بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سےشادی کی تصدیق بشریٰ انصاری نے کہا کہ اقبال انصاری میری بیٹیوں کے باپ ہیں اور وہ ایک بہت اچھے والد ہیں، وہ ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، حالات چاہے جیسے بھی ہوں اُنہوں نے اپنی بیٹیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ سینیئر اداکارہ نے کہا کہ اقبال انصاری اور میرے درمیان جو بھی مسائل تھے وہ ہمارے ذاتی تھے، لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اقبال انصاری کے خلاف باتیں کریں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ کسی کے خلاف باتیں کرنا غلط ہے۔ واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے سال 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے اُن کی 2 بیٹیاں ہیں۔ اداکارہ نے سال 2019ء میں اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکار و ہدایتکار اقبال حسین سے دوسری شادی کی۔

لودھراں: دوسری شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

چند روز قبل دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے حکیم شہزاد نامی اپنے وکیل سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد اس جوڑے نے اپنے ولیمے کی تقریب کا انعقاد بھی کیا تھا۔

دوسری شادی کے اعلان کے بعد سے دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ہمراہ مختلف خبررساں اداروں اور مقامی صحافیوں کو انٹرویوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

اب حال ہی میں مقامی صحافی کو دیے گئے انٹرویو میں حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ میری بیوی دانیہ شاہ  لودھراں سے قومی اسمبلی کے لیے الیکشن لڑیں گی جبکہ میں خود شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا۔

مزید پڑھیں: “دانیہ پر حکمرانی نہیں کرنا چاہتا، اُن کے کپڑے استری کرنے سمیت سارے کام کرتا ہوں”

اُنہوں نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی آئندہ ہونے والے الیکشن کی تیاری کررہے ہیں، اگر ہم الیکشن میں کامیاب ہوئے تو ہم پاکستان میں صدارتی نظام لائیں گے، میں صرف باتیں نہیں کررہا بلکہ جو بات زبان سے نکال دیتا ہوں وہ لازمی پوری کرکے دکھاتا ہوں۔

حکیم شہزاد نے پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحافی نے مجھ سے سوال کیا کہ اگر آپ کے سامنے عمران خان، آصف زرداری اور نواز شریف ہوں تو آپ ان میں سے کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گے؟

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے صحافی کو جواب دیا کہ میں اپنے ساتھ بیٹھنا پسند کروں گا کیونکہ میں خود رہنما ہوں، میں کسی کے پیچھے کیوں چلوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button