انٹرٹینمنٹ

نصیر الدین شاہ نے پاکستانی فلم ’خدا کے لئے‘ کو ایک اہم فلم قرار دے دیا

ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار نصیر الدین شاہ نے پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لئے‘ کو اپنے وقت کی اہم فلم قرار دے دیا۔

پاکستانی فلم ’خدا کے لئے’ 2007 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس میں بھارتی اداکار نے خصوصی کردار ادا کیا تھا۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار سے پوچھا گیا کہ وہ کس مسئلے کو فلم کا موضوع بنانا چاہتے ہیں تو انہوں نے ’مذہب‘ کو اپنا موضوع قرار دیا۔

نصیرالدین شاہ کا کہنا تھا کہ مذہب ہمارے دماغوں پر حاوی ہے اسی لئے اس موضوع پر بے خوف اور جرات مند فلموں کو بننا چاہئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button