ایران کے صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق
تہران: ایران کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی اہلکاروں نے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار ایرانی صدر اور وزیرخارجہ سمیت افراد جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل ایران میں ہلال احمر کےسربراہ نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ صورتحال ناخوشگوار ہے۔ امدادی ٹیمیں کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گی۔ صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے مقام پر زندگی کے کوئی آثار نہیں۔
مزید پڑھیں: ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
خبر ایجنسی رائٹرز نے ایک ایرانی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر پوری طرح جل چکا ہے۔ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان سوار تھے۔ ایرانی صدر آذر بائیجان میں ڈیم کے افتتاح کے بعد واپس آ رہے تھے کہ ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔
رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کے باعث پہاڑی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔