انٹر نیشینل

جنسی جرائم ناقابل برداشت ہیں؛ جاپان نے امریکی فوج کو خبردار کردیا

ٹوکیو: جاپان نے جنسی زیادتی کے 5 واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے امریکی فوج کو خبردار کیا ہے کہ ایسے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزیر خارجہ یوکو کامیکاوا نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی افواج کو جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سرزنش کریں، سزا دیں اور آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائیں۔

جاپانی وزیر خارجہ نے امریکی افواج کی جانب سے جنسی حملوں کے 5 واقعات کے انکشافات پر گہرے درد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل برداشت ہیں۔ ایسے واقعات سے کمیونیٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

یاد رہے کہ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشیماسا حیاشی کی جانب سے جاپان میں گزشتہ برس امریکی افواج کے ہاتھوں جنسی زیادتی کے پانچ واقعات کا انکشاف سامنے لایا گیا ہے۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جاپانی سرزمین پر امریکی فوجیوں کے جنسی جرائم کے ارتکاب پر افسوس ہے۔ ایسے واقعات کی تفتیش  پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ دو طرفہ سیکورٹی معاہدے کے تحت تقریباً 50 ہزار امریکی فوجی جاپان میں تعینات ہیں جن میں سے تقریباً نصف شہر اوکی ناوا میں ہیں اور جنسی واقعات بھی اسی شہر میں سامنے آئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button