بزنس
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
کراچی: عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کی کمی سے 2337 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے کی کمی سے 241100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943روپے کی کمی سے 207733 روپے کی سطح پر آگئی۔
عوام کی قوت خرید متاثر ہونے اور سونے کی تجارتی سرگرمیوں میں کمی کی وجہ سے سونے کی مقامی قیمت 3000روپے انڈرکاسٹ رکھی گئی ہیں۔
سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔