بزنس

بجلی نظام میں بہتری، ایشین ڈیولپمنٹ بینک سرمایہ کاری کرے گا

لاہور: ایشین ڈیولپمنٹ بینک بجلی کی تقسیم کا نظام بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کرے گا۔

لیسکو ترجمان کے مطابق خصوصی وفد نے لیسکو ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر سے ملاقات کی۔دوران گفتگو وفد نے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی رکھتا ہے اور اس مقصد کیلیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، تقسیم کار کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کا مقصد بجلی کی تقسیم کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی جانب سے سرمایہ کاری کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button