انٹر نیشینل
رفح پر اسرائیلی حملے سے حماس ختم نہیں ہوگی، امریکا
واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملے سے افراتفری میں اضافہ ہوگا۔
امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے امریکی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے رفح پر حملے سے حماس کا خاتمہ نہیں ہوگا بلکہ افراتفری میں اضافہ ہوگا۔ امریکا غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے پائیدار اور بہتر منصوبہ پیش کرنے کے لیے اسرائیلی قیادت پر دباؤ ڈالا رہا ہے۔ ہم رفح پر زمینی حملے کی مخالفت کرتے ہیں۔
امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کو 3500 بموں کی فراہمی روکنے کا حکم دیا ہے۔ یہ اقدام اسرائیل کو رفح پرحملے سے روکنے اور عام شہریوں کو جانی نقصان سے بچانے کی کوشش ہے۔ اسرائیل کی فوج نے شمالی غزہ میں جو علاقے چھوڑے ہیں حماس کے عسکریت پسند وہاں واپس جا چکے ہیں۔
۔