پاکستان

لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر

لاہور: ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد  تندور مالکان نے ہڑتال موخر کردی۔

ذرائع کے مطابق شہر بھر کے  15 ہزار تندور مالکان نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ  مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آج ہونے والی ہڑتال موخر کردی ہے۔

تندور مالکان نے مذاکراتی  ٹیم کے سامنے آٹے میں سبسڈی کا مطالبہ رکھا اور کہا کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے میں  دیا جائے۔

مذاکراتی ٹیم کا کہنا تھا کہ تندور مالکان کا مطالبہ حکومت پنجاب کے سامنے رکھیں گے۔

تندور مالکان نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مان گئی ہے  جس کے بعد روٹی 16 اور نان 25 روپے میں فروخت ہوگا، تاہم ضلعی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے متنبہ کیا ہے کہ  روٹی اور نان زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، جبکہ  نان بائی ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا ہے کہ  ضلعی انتظامیہ کو مطالبات کی منظوری کے لیے وقت دے دیا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button