انٹر نیشینل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی

سری نگر : جنت نظیر وادی کے ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر حملہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو چاروں اطراف سے گھیر کر اندھا دھند گولیاں برسادی گئیں۔

یہ حملہ اتنا اچانک اور مؤثر منصوبہ بندی سے کیا گیا تھا کہ انڈین ایئر فورس کے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

گاڑی میں بھارتی فضائیہ کے 4 اہلکار موجود تھے جو حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بھارتی فوج کے قافلے کو چکمہ دے کر بآسانی فرار ہوگئے۔

قافلے میں شامل دیگر اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ایک اہلکار کی موت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر 4 شدید زخمی ہیں۔

دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حملے کے بعد بھارتی فوج کی مزید نفری طلب کی گئی اور ضلع پونچھ میں گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم 5 اگست 2019 میں مودی سرکار کے سیاہ قانون کے نفاذ کے بعد سے جدوجہد آزادیٔ کشمیر کی تنظیموں کی جانب سے بھارتی فوج پر حملوں میں اضافہ ہوا۔

اس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کو آئین میں حاصل خصوصی اختیار کو ختم کرکے اسے 2 حصوں (جموں کشمیر اور لداخ) میں تقسیم اور وفاق کی اکائی بنادیا گیا تھا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button