انٹر نیشینل

ایران کے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج، سعید جلیلی کو برتری حاصل

عرب میڈیا  کے مطابق صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں قدامت پسند سعید جلیلی آگے ہیں۔ اصلاح پسند مسعود پزیشکیان دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل ایک کروڑ ووٹوں کی گنتی میں مسعود پزیشکیان 43 فیصد ووٹوں کے ساتھ سرفہرست تھے جب کہ سعید جلیلی نے 36  فیصد ووٹ حاصل کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق صدارتی انتخابات میں ووٹروں کی شرکت کا تناسب تقریبا 40 فیصد تک تھا تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہے کہ 6.1 کروڑ رجسٹرڈ ووٹروں میں سے کتنے فیصد نے ووٹ ڈالا۔

ایران کے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی 19 مئی کو ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button