بزنس

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

 کراچی: سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھ گئی جب کہ مقامی سطح پر سونا سستا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4ڈالر کے اضافے سے 2301ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں قوت خرید متاثر ہونے اور فروخت میں کمی کے باعث ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کی کمی سے 238000روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1257روپے کی کمی سے 204047روپے کی سطح پر آگئی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2620روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2246.22روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button