انٹرٹینمنٹ

تاریخی ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ اردو زبان میں نشر ہونے کو تیار

کراچی: ترکیہ اور پاکستان کے اشتراک سے بننے والی تاریخی ڈرامہ سیریز ’صلاح الدین ایوبی‘ کے اردو ورژن کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈرامے کو پچھلے برس 13 نومبر سے ترکیہ میں میں ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا اور اب اسے اردو زبان میں جلد پاکستانی ٹی وی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

عالم اسلام کے عظیم ہیرو سلطان صلاح الدین ایوبی پر بننے والی ڈرامہ سیریز کے پروڈیوسر ڈاکٹر جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ہیں۔

نئی ویب سیریز اسلامی تاریخ کے مشہور حکمران اور فوجی کمانڈر سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے بیت المقدس کو فتح کیا تھا۔

سیریز میں صلاح الدین ایوبی کا مرکزی کردار ترکیہ اداکار اوور گونیش ادا کررہے ہیں جبکہ اس سیریز کی تین گھنٹے پر مشتمل پہلی قسط 13 نومبر کو ترکیہ ٹی وی ’ٹی آر ٹی‘ پر نشر کی گئی تھی۔

تاریخی ویب سیریز کے لیے ایک بڑا سیٹ لگایا گیا ہے جس میں دمشق کے قدیم شہر کا مکمل منظر بنایا گیا جو کہ 200 ایکڑ پر محیط ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button