بزنس
ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
اسلام آباد: ایل پی جی صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، ماہ مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی کلو کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 238 روپے مقرر کردی گئی ہے۔
کمی کے بعد ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 140 روپے کی کمی ہوئی ہے اور قیمت دو ہزار 813 روپے مقرر ہوگئی ہے۔