بزنس

رمضان المبارک، سعودیہ سے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ پہنچ گیا

اسلام آباد: رمضان المبارک کیلیے سعودیہ سے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ پہنچ گیا۔

سعودی عرب کی طرف سے رمضان المبارک کیلیے پاکستان کے عوام کو 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ بھجوایا گیا ہے، کھجوروں کا تحفہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارتخانے میں منعقد ہونیوالی ایک خصوصی تقریب میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین سینٹر کے ڈائریکٹر عبداللہ البقمی نے پاکستانی حکومت کی کابینہ ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئر عبیداللہ انور کے حوالے کیا۔یہ کھجوریں سالانہ روایات کے مطابق خادم الحرمین شریفین کی ہدایات پر بھجوائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھجور کی کاشت کا فروغ، پاکستان اور یو اے ای میں معاہدہ

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا رمضان المبارک میں کھجوروں کی فراہمی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کا ایک منصوبہ ہے، اس کے علاوہ بھی کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے کئی منصوبے پاکستان میں کام کر رہے ہیں جن میں فوڈ پروگرام کا اہم منصوبہ بھی شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button