انٹرٹینمنٹ

ماں بننے کے بعد مجھ میں غصہ ختم ہوگیا ہے، زارا نور عباس

لاہور: پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے انکشاف کیا ہے کہ ماں بننے کے بعد ان میں سے غصہ ختم ہوگیا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان میں ہمدردی کے جذبات بڑھ گئے ہیں اور اب وہ اپنی والدہ کی پہلے سے زیادہ قدر کرنے لگی ہیں۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ وہ اب وقت کی پابندی کرتی ہیں اور اگر کسی جگہ جانا ہوتو ساری تیاری مکمل کرلیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کی پرورش کرنا انسان وقت کے ساتھ ساتھ ہی سیکھتا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بیٹی ایک بااخلاق اور ہمدرد انسان بنے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button