کھیل

شرمناک شکست پر کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا

نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف شرمناک شکست کے بعد کپتان بابراعظم کا بیان سامنے آگیا۔

گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی سی ٹیم نے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 4 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 178 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگایا، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم محض 174 رنز بناسکی اور یوں مسلسل دوسری شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزید پڑھیں: کمزور کیویز سے شکست؛ گرین شرٹس نے ننھے فیز کو رُلا دیا

میچ کے بعد پریزنٹیشن کے دوران بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار تھی، توقع کررہے تھے کہ 190 یا اس سے زائد کا اسکور بنے گا لیکن بالرز نے کیوی بیٹرز کو محدود رکھا تاہم ابتدا می جلد وکٹیں گرنے کا نقصان ہوا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

انہوں نے شکست کا ملبہ تجربات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی وجہ سے پلیئنگ الیون میں تبدیلیاں کرنا پڑیں کیونکہ بینچ اسٹریتھ آزمانا چاہتے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button