کھیل

رشبھ پنت کے بعد ایک اور نوجوان بھارتی کرکٹر حادثے کا شکار

بھارتی وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے بعد ایک اور کرکٹر کار حادثے کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر مشیر خان لکھنؤ کے مضافات میں سڑک حادثے کا شکار ہوئے، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

19 سالہ نوجوان کرکٹر یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے ایرانی کپ کیلئے آبائی شہر اعظم گڑھ سے لکھنؤ جارہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوئے، آل راؤںڈر کی گردن سمیت جسم میں متعدد چوٹیں آئی ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ پلئیرز کی جیبیں پیسوں سے بھرنے کی تیاری! جے شاہ کا بڑا اعلان

آل راؤنڈر مشیر خان کے ہمراہ انکے والد نوشاد خان بھی ساتھ تھے تاہم انہیں حادثے میں معمولی خراشیں آئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button