کھیل

پاک نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنیوالا وزارت کا ملازم گرفتار

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے والا کامرس منسٹری کا ملازم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پاک نیوزی لینڈ میچ کے اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے والے ملزم ذوالفقار احمد کو کڈنی سینٹر کے سامنے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کامرس منسٹری کے ملازم کے خلاف مقدمہ ڈی ایف سی عاطف قیوم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

وزارت کے ملازم کے خلاف درج مقدمے کےمتن کے مطابق ملزم ایک ہزار روپے فی اعزازی ٹکٹ فروخت کر رہا تھا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے کامرس منسٹری کے کوٹے سے اعزازی ٹکٹ حاصل کیے۔ اعزازی ٹکٹ فروخت کرکے بددیانتی کا مظاہرہ کیا گیا۔ ملزم اعزازی ٹکٹ فروخت کرنے کا مجاز نہیں تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button