انٹر نیشینل

قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا

دوحہ: قطر نے 2023 میں دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے سنگاپور کو شکست دے کر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ ایک مرتبہ پھر اپنے نام کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکائی ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024 قطر کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کیا ہے اور سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کو دوسرے نمبر پر کردیا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھی حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیتا تھا۔

قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں گزشتہ برس 45 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں جو کہ 2022 کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ تھا جس کی وجہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ تھا۔

 

بہترین ایئرپورٹ کی فہرست میں جنوبی کوریا کا ایئرپورٹ تیسرے اور ٹوکیو کے دو ایئرپورٹس چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ چھٹے نمبر پر پیرس اور دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔

اسی طرح آٹھویں نمبر پر میونخ، 9 ویں پر زیورخ اور دوسویں نمبر پر استنبول ایئرپورٹ ہے۔

واضح رہے کہ اسکائی ورلڈ ایئرپروٹ کی فہرست سروے کی روشنی میں مرتب کی جاتی ہے جس میں ایئرپورٹ کی عمارت، سہولیات، آرائش، پروازوں کی تعداد اور نظم ونسق کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔ قطر ایئرپورٹ نے اپنے جدید ڈیزائن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی بہترین کی وجہ سے دنیا کے دیگر ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قطر ایئرویز کے سی ای او بدر محمد المیر نے کہا یہ کامیابی ٹیم ورک، محنت اور لگن کے باعث حاصل ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button