انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ ‘ٹائم میگزین’ کی 100 بااثر شخصیات میں شامل

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اب ‘انٹرنیشنل اسٹار’ بن گئی ہیں کیونکہ وہ ٹائم میگزین کی 100 بااثر ترین شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں۔

ٹائمز میگزین نے دنیا کے 100 بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری کردی ہے جس میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بھی شامل ہے، میگزین میں برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر نے عالیہ بھٹ کی خوب تعریفیں کیں اور ساتھ ہی اُن کی اداکاری کی صلاحیتوں کو بھی سراہا۔

ٹام ہارپر نے اپنے آرٹیکل میں لکھا کہ عالیہ بھٹ ایک زبردست ٹیلنٹ ہے، وہ دنیا کی صف اول اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ایک دہائی سے زائد عرصے سے بھارتی فلم انڈسٹری میں شاندار کام کررہی ہیں۔

برطانوی فلمساز نے لکھا کہ میں نے عالیہ بھٹ سے اُن کی پہلی ہالی ووڈ فلم ‘ہارٹ آف اسٹون’ کے سیٹ پر ملاقات کی تھی، اتنی شہرت کے باوجود بھی وہ سیٹ پر ہر ایک کے ساتھ خوش مزاجی سے پیش آرہی تھیں، پہلی ملاقات میں ہی اُن کی شخصیت نے مجھے بےحد متاثر کیا تھا۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ وہ اپنا کام پوری لگن کے ساتھ کرتی ہیں اور وہ اپنے ہر کام میں تخلیقی صلاحیتوں کو لاتی ہیں جو اُنہیں ایک انٹرنیشنل اسٹار بناتی ہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ نے یہ خوشخبری مداحوں کو سُناتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے ٹائمز 100 کا حصہ بننے پر فخر ہے اور ساتھ ہی میں ٹام ہارپر کے مہربان الفاظ کے لیے اُن کی شکرگزار ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button