پاکستان

وزارت خزانہ نے ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ضمنی گرانٹس کے اجرا پر پابندی عائد کردی، تمام وزارتوں کو پارلیمنٹ سے جاری اور ترقیاتی اخراجات کیلیے منظور شدہ بجٹ سے تجاوز نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ آفس میمورنڈم میں تمام وزارتوں کو واضح کہا گیا ہے کہ طے شدہ بجٹ کے علاوہ کوئی ضمنی گرانٹ جاری نہیں ہوگی صرف شدید قدرتی آفات کی صورت میں سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جا سکے گی۔

ایڈہاک ریلیف الاؤنس کیلیے اضافی فنڈز فراہم کر دیےگئے ہیں، جاری کردہ بجٹ سے فنڈز کسی دوسرے مقصد کیلیےاستعمال کیےجا سکیں گے جبکہ مختص فنڈز کے کسی دوسرے مقصد کیلیےاستعمال کی بھی اجازت لینا ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق تکنیکی گرانٹ دستیاب نہ ہونے پرفنڈز کیلیے ٹھوس وجہ بیان کرنا ہوگی ، تکنیکی گرانٹ کیلیے درخواست دستیاب وسائل کی نشاندہی کے بعد دی جا سکے گی،  پرنسپل اکاؤنٹ آفیسرز کو گرانٹس کے اجرا کیلیے ٹھوس وجہ دینا ہوگی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button