انٹر نیشینل

روس کانسرٹ ہال حملہ، تاجکستان سے مزید 9 افراد گرفتار

ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو میں کنسرٹ ہال حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں تاجکستان سے مزید 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تاجک سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  تاجکستان نے 9 افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق ماسکو کانسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ اور اس کی ذمہ داری قبول کرنے والے عسکریت پسند گروپ سے تھا۔

اس سے قبل روسی حکام نے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں سے 4 افراد کا تعلق تاجکستان سے ہے۔ دیگر میں سے کچھ کا تعلق  وسط ایشیائی ملک سے  ہے۔

تاجکستان سے تعلق رکھنے والے 4 مشتبہ ملزمان کو شدید زخمی حالت میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ مارچ کی 22 تاریخ کو 4 مسلح افراد نے ماسکو میں واقع کانسرٹ ہال پر دھاوا بول کر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد ہال کو آگ لگا دی تھی۔ حملے کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button