انٹر نیشینل

سعودی عرب کی ملک میں غیرملکی افواج کی موجودگی کی تردید

ریاض: سعودی عرب نے ملک میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کی تردید کردی۔

سعودی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طائف ایئربیس پر غیرملکی فورسز کے حوالے سے افواہیں درست نہیں ہیں۔

عرب میڈیا میں آنے والی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ یمن میں حوثی باغیوں پر امریکا اور برطانیہ کے حملوں سے قبل اطلاعات تھیں کہ غیرملکی فورسز کنگ فہد ائیر بیس طائف میں موجود ہیں۔

 

مزید پڑھیں: امریکا کے یمن پرتازہ حملوں میں 5 افراد جاں بحق

 

اس سے قبل سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب کو اپنے ہمسایہ ملک یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں پر ’گہری تشویش‘ ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’سعودی عرب بحیرہ احمر کے علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں اور جمہوریہ یمن کے متعدد مقامات پر فضائی حملوں کا سخت تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button