کھیل

پی ایس ایل9؛ قلندرز اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے، گلیڈی ایٹرز کی مسلسل دوسری فتح

لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کا 188 رنز کا ہدف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مسلسل دوسری فتح سمیٹنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

لاہور قلندرز نے اپنے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو ہرایا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے خواجہ نافع نے ناقابل شکست 60 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انکی اننگز میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ سعود شکیل نے 40 اور جیسن رائے نے 24 رنز بنائے۔

رلی روسو 18، سرفراز احمد 11، شرفین روتھرفورڈ 14 اور عقیل حسین 9 رنز بناسکے۔

لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی، حارث رؤف ، زمان خان، سلمان فیاض، سکندر رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

حارث رؤف 4 اوورز میں 47 رنز دے کر مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے۔

قبل ازیں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان 62 اور جہانداد خان 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فخرزمان 6، رسی وین ڈیر ڈوسن 15، عبداللہ شفیق 11، سکندر رضا 18، کورلوس براتھویٹ 6، شاہین آفریدی 12 اور سلمان فیاض 2 رنز بناسکے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عقیل حسین اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ ابرار احمد، محمد عامر اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کھائی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج کے میچ میں کامیابی سمیٹ کر جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے جبکہ لاہور قلندرز پہلے میچ مں شکست کے بعد اپنے دوسرے میچ کو جیتنے کیلئے پورا زور لگائیں گے۔

لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وین ڈیر ڈوسن، عبداللہ شفیق، سکندر رضا، سلمان فیاض، کارلوس براتھویٹ، جہانداد خان، شاہین آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، زمان خان۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، ریلی روسو (کپتان)، سرفراز احمد، شیرفین ردرفورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button