کھیل

مائیکل کلارک بھی عماد وسیم کی قومی ٹیم میں عدم شمولیت پر حیران

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی پاکستانی ٹیم میں عدم موجودگی پر حیرانگی اظہار کردیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے فائنل میں آخری اوور کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل کلارک نے آل راؤنڈر عماد وسیم کی تعریف کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل کمنٹری کرتے ہوئے کہ مجھے پسینہ آ رہا ہے، میں یقین نہیں کر سکتا! نہیں جانتا کہ کون جیت رہا تھا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9 فائنل؛ عماد وسیم نے کیا تاریخ رقم کی؟

مائیکل کلارک نے کہا کہ عماد وسیم فائنل کیلئے میرے ایم وی پی (موسٹ ویلیو ایبل پلئیر) ہیں، اگر وہ ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے نہیں کھیل رہے ہیں، تو یہ بہت غلط ہے۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں عماد وسیم نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر سلیکٹرز انہیں ورلڈکپ کھیلنے کی بلاتے ہیں تو وہ قومی ٹیم میں واپسی کیلئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ عماد کی دوران میچ سگریٹ نوشی کی ویڈیو وائرل

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کھیلتے ہوئے مجھے لوگوں نے پہنچانا ہے، اگر میرے ملک کو کبھی بھی ضرورت ہوئی تو دستیاب ہوں گا۔

عماد وسیم نے بتایا کہ ‘شاہین نے مجھے ریٹائر ہونے کے بعد فون کیا لیکن میں نے انہیں کہا کہ ہم پی ایس ایل کے بعد بات کریں گے’۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عماد کو چھیڑنے کیلئے بابر کے نعروں پر شاداب شائقین سے ناراض

واضح رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ سال مئی 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button