پاکستان

گھوٹکی اورخوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری

گھوٹکی اور خوشاب کے چند پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ جاری ہے۔

گھوٹکی کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 18 کے 2 پولنگ اسٹیشنز چاکر کولاچی اور علی مراد کلہوڑو پر8 فروری کو  ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی۔ ان دونوں پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ آج ہورہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار شہریار شر اور آزاد امیدواروں جام مہتاب ڈہر میں سخت مقابلہ ہے۔ آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ آر او گھوٹکی کے مطابق پولنگ اسٹیشنز  پر پولیس اور رینجرز کے ساتھ پاک فوج کے جوان سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔  دونوں پولنگ اسٹیشنوں پر رجسٹرڈووٹرزکی تعداد3309 ہے۔

 

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 خوشاب 2 میں بھی آج ری پولنگ ہو رہی ہے۔  این اے 88کے  26پولنگ اسٹیشنز پر 8 فروری کو ہنگامہ آرائی کے باعث نتائج  روک دئیے گئے تھے ۔

این اے 88 سے آزاد امیدوار ملک معظم شیر کلو اور ۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اکرم خان نیازی اور آزاد امیدوار ہارون بندیال میدان میں ہیں ۔۔استحکام پارٹی کے ملک گل اصغر خان بگھور اور دیگر امیدوار بھی الیکش لڑ رہے ہیں ۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقہ این اے 88 کے 26 پولنگ اسٹیشنز پر32 ہزار 8 سو 32 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button