پاکستان

بھارتی دارالحکومت کی فیکٹری میں دھماکا؛ ہلاکتیں

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت کی فیکٹری میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے علی پور میں واقع ایک فیکٹری میں پیش آیا جہاں دھماکے کے وقت درجن سے زائد مزدور اور ملازمین موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا فیکٹری کے گودام میں ہوا جہاں رنگ بنانے کا کیمیکل رکھا ہوا تھا۔ دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

 

رنگ بنانے والی فیکٹری ایک تنگ سے رہائشی علاقے میں واقع تھی۔ جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواریاں کا سامنا رہا۔ آگ پر قابو پانے میں 4 گھنٹے لگے۔ درجن سے زائد  زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ 9  افراد کو مردہ حالت میں لایا گیا جب کہ شدید جھلسے ہوئے 2 افراد نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔ 4 زخمیوں کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تاہم بھارت میں رہائشی علاقوں میں رنگ، پٹاخوں اور بارودی مواد بنانے کی فیکٹریاں غیر قانونی طور پر تعمیر ہیں جس کے باعث ایسے حادثات عام ہیں۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button