کھیل

بابراعظم کی خراب فارم پر کپتان شاہین کا بیان بھی سامنے آگیا

قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کی خراب فارم پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ہمارے پاس 17 میچز ہیں جس میں ہم مختلف کمبینیشنز آزمانا چاہتے ہیں تاکہ میگا ایونٹ میں ہمارے پاس اچھی بینچ اسٹرینتھ موجود ہو۔

انہوں نے بابراعظم کے آؤٹ فارم ہونے کے حوالے سے کہا کہ ایک یا دو اننگز سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ ہمارے بہترین بلےبازوں میں سے ایک ہیں، ہر کھلاڑی پر ایسا ٹائم آتا لیکن پلئیرز انہیں سپورٹ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کوہلی کون ہے؟ برازیلین فٹبالر کا کرکٹر کو پہچاننے سے انکار، ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بالنگ رفتار کم ہونے کے سوال کا مزاحیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ میچ کے دوران اپنی بالنگ اسپیڈ دیکھ کر خود حیران تھے ہر ڈیلیوری پر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کیوں لکھا آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کینگروز کے خلاف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں زیادہ اوورز کروانے کی وجہ سے تھکاوٹ کا شکار تھا جسکی وجہ سے ٹیم مینجمنٹ نے آرام کروایا۔

مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

ٹی20 ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ہم آئی سی سی ایونٹس میں وہ نتائج حاصل نہیں کر سکے جسکی ہماری قوم توقع کررہی ہے، اپنی غلطیوں پر قابو پاکر ملک کیلئے ٹرافی جیتنے کی کوشش کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button