کھیل

گابا ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز بھی الٹ پلٹ ہوگئے

کراچی: گابا ٹیسٹ میچ میں کئی ریکارڈز بھی الٹ پلٹ ہوگئےجب کہ کینگروز کو پہلی بار ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ شکست کا منہ دیکھنا پڑا، ٹریوس ہیڈ کنگ پیئر حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنے۔

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں 8 رنز سے شکست دی۔ یہ اس کی آسٹریلیا کے خلاف 20 برس بعد پہلی کامیابی ہے، آخری مرتبہ اس نے کینگروز کو 2003 میں سینٹ جونز میں 3 وکٹ سے شکست دی تھی۔

گزشتہ 20 برس کے دوران ویسٹ انڈیز ننے آسٹریلیا کے ساتھ 20 ٹیسٹ کھیلے جس میں سے اسے 16 میں شکست ہوئی جبکہ 4 میچز ڈرا ہوئے، آخری مرتبہ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ کامیابی فروری 1997 میں پرتھ میں حاصل کی تھی، اس کے بعد اسے آسٹریلیا میں کھیلے گئے 17 ٹیسٹ میچز میں سے 15 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کو پہلی بار ڈے نائٹ ٹیسٹ میں شکست ہوئی ہے۔ اس سے قبل اس نے اپنے گذشتہ تمام 11 پنک بال ٹیسٹ میں فتح حاصل کی تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کیخلاف 27سال بعد ٹیسٹ میں تاریخی فتح

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی نائٹ ٹیسٹ میں یہ پہہلی فتح ہے، اس سے پہلے کے تمام 4 پنک بال ٹیسٹ وہ ہار گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے کم ترین مارجن سے فتح حاصل کی ہے، اس سے قبل  اس ننے کینگروز کو 1993 میں ایڈیلیڈ اوول میں ایک رن سے مات دی تھی۔ گابا میں یہ آسٹریلیا کی 10 ویں ٹیسٹ شکست ہے۔

اس وینیو پر کینگروز نے 66 ٹیسٹ کھیلے ہیں، 2021 سے اس وینیو پر 4 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو دوسری شکست ہوئی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 1989 سے 2020 تک گابا میں کھیلے گئے 31 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا ناقابل شکست رہا تھا۔ ٹریوس ہیڈ کنگ پیئر حاصل کرنے والے تیسرے کرکٹر ہیں، ان سے قبل ایڈم گلکرسٹ بھارت کے خلاف 2001 اور ریان ہیرس انگلینڈ کے خلاف 2010 میں دونوں اننگز میں پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button