انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے سدھارتھ سے دوسری شادی کرلی

تلنگانہ: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ادیتی راؤ حیدری اپنے دیرینہ دوست و اداکار سدھارتھ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے 26 مارچ کو تلنگانہ کے رنگناتھ سوامی مندر میں اپنے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی۔

فی الحال! سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری کی شادی کی کوئی تصویر سامنے نہیں آئی ہے لیکن کہا جارہا ہے کہ یہ جوڑا بہت جلد اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے، ادیتی راؤحیدری کی پہلی شادی اداکار ستیہ دیپ مشرا کے ساتھ ہوئی تھی۔ دونوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا تھا لیکن بعد میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

دوسری جانب سدھارتھ نے سال 2003 میں میگھنا نارائن سے پہلی شادی کی تھی، اُن کی یہ شادی طویل عرصے تک نہیں چل سکی اور سال 2007 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکارہ تاپسی پنو نے خاموشی سے شادی کرلی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ اپنی نجی زندگی میں میڈیا کی مداخلت پسند نہیں کرتے، شاید یہی وجہ ہے کہ دونوں اسٹارز نے خاموشی سے شادی کی۔

واضح رہے کہ ادیتی راؤ حیدری اور سدھارتھ نے سال 2021 میں تامل-تیلگو فلم ‘مہا سمندرم’ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اسی فلم کے بعد دونوں کے درمیان رومانوی تعلقات قائم ہوگئے تھے۔

سدھارتھ اور ادیتی راؤ حیدری نے کچھ عرصے تک اپنے تعلقات کو خفیہ رکھا تھا۔ تاہم، بعدازاں جوڑے کو اکثر فلمی پریمیئرز، ایوارڈ شوز اور پرائیویٹ پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button