پاکستان
انڈین اداکارہ گوہر خان نے شوہر اور بچے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی
مکہ معظمہ: بالی وڈ اداکارہ گوہر خان اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرنے مکہ المکرمہ پہنچ گئیں۔
انسٹاگرام پر جاری مختلف ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ حرمین شریفین کے اندر موجود ہیں۔ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنے شوہر اور بچے کے ساتھ مسجد نبوی میں افطار کی سعادت حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مدینہ منورہ پہنچنے پر گوہر خان نے لکھا کہ یہ ایک ایسا سفر ہے جس کا خواب انہوں نے بطور والدین کرنے کا دیکھا تھا۔
یاد رہے کہ گوہر خان دوسری بار عمرہ کی سعادت حاصل کررہی ہیں، وہ گزشتہ سال بھی رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔