انٹرٹینمنٹ

شادیاں محبت نہیں ایک دوسرے کے احترام پرقائم رہتی ہیں، رانی مکھرجی

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ شادیاں صرف محبت نہیں بلکہ ایک دوسرے کے لیے احترام پر قائم رہتی ہیں۔

اداکارہ رانی مکھرجی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی کے بعد محبت ختم بھی ہوجائے تب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام وہ جذبہ ہے جو شادی کو قائم رکھتا ہے۔

رانی مکھرجی نے مزید کہا کہ میں نے آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک بہت اچھے انسان اور ٹیم لیڈرہیں۔ ہم ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔ میں نے بالی ووڈ میں برسوں کام کیا ہے اور اس انڈسٹری کو بہت قریب سے جانتی ہوں۔

 

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ میں اپنی بیٹی آدیرہ کو کوئی بھائی یا بہن نہیں دے سکی۔ یہ قسمت میں نہیں تھا۔ رانی مکھرجی نے ایک دہائی قبل بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر اور پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑہ سے شادی کی تھی اور ان کی 8 سال کی بیٹی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button