بزنس

ڈالر کے مقابل روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی: بدھ کو بھی انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے بعد اپریل کے اختتام تک 1.1 ارب ڈالر کے ممکنہ اجراء، معاہدے کے بعد پاکستانی ڈالر بانڈز دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے اور رئیل ایفیکٹیو ایکس چینج ریٹ انڈیکس بڑھ کر 102.2 پوائنٹس پر آنے کے باعث بدھ کو بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی بہ نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

فروری 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 128ملین ڈالر سرپلس ہونے اور 14کروڑ ڈالر کی براہ راست بیرونی سرمایہ کاری  جیسے عوامل کے باعث کاروباری دورانیے کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 45پیسے کی کمی سے 278روپے 18پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی ۔

 

اس دوران وقفے وقفے سے مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 22پیسے کی کمی سے 278روپے 41پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 281روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

جون 2024ء کے اختتام سے قبل واجب الادا قرضوں کی موخر ادائیگیوں کی سہولت ملنے کی توقعات، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ انفلوز میں 2 فیصد اضافے جیسے مثبت اشاریوں کے تناظر میں یہ پیش گوئی کی جارہی ہے کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button