بزنس
اسٹیٹ بینک کی پلاسٹک نوٹوں کے اجرا کی تردید
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک نے پلاسٹک کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی تردید کردی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلاسٹک ( پولیمر) نوٹوں کی سیریز کے جرا سے متعلق مختلف نیوز چینلز اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں درست نہیں۔
اسٹیٹ بینک نے ان خبروں کو غیر حقیقی اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نوٹوں کو کاغذ سے پلاسٹک (پولیمر) میں تبدیل کرنے سے متعلق فی الحال کوئی منصوبہ یا تجویز زیر غور نہیں ہے۔
اسٹیٹ بینک کپاس پر مبنی کاغذ استعمال کرتا ہے جو سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کی طرف سے بنیادی طور پر مقامی خام مال کا استعمال کرتے ہوئے مقامی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔