انٹرٹینمنٹ
سشانت سنگھ خودکشی تحقیقات، وزیراعظم مودی سے مداخلت کی اپیل
ممبئی: بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے بھارتی وزیراعظم مودی سے سی بی آئی تحقیقات میں مداخلت کی اپیل کردی۔
انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں شویتا سنگھ کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی موت کو 45 ماہ گزر چکے ہیں لیکن سی بی آئی کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سشانت سنگھ کی موت سے جڑے بہت سے سوالات ہیں جس کے جوابات وہ جاننا چاہتی ہیں۔
اداکار کی بہن نے کہا کہ وہ اور ان کے گھر والے جاننا چاہتے ہیں کہ 14 جون کو کیا ہوا تھا تاکہ ان کے دلوں کو سکون مل سکے۔واضح رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے تھے اور پولیس نے خودکشی کا امکان ظاہر کیا تھا۔