انٹر نیشینل

اقوام متحدہ کے سربراہ کا رمضان المبارک میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

نیویارک: اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے بیان میں کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی اور تمام رکاوٹیں دور ہوجائیں تو غزہ میں جان بچانے والی دواؤں کی فراہمی یقینی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں غزہ میں مزید اموات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔ تاریخ ہمیں دیکھ رہی ہے اور ہم اس سے   سے نظریں نہیں چرا سکتے۔ غزہ میں مہینوں سے جو قتل عام ہو رہا ہے بطور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کبھی نہیں دیکھا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک امن اور بھائی چارے کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں بھی غزہ میں تشدد اور مظالم کا جاری رہنا افسوسناک ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button