کھیل

عماد نے بابراعظم کے نعرے لگانے پر شائقین کو تاریخی جواب دیدیا

سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بابراعظم کے نعرے لگانے والوں کو تاریخی جواب دیدیا۔

کراچی کنگز کیخلاف میچ کے دوران عماد وسیم باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کررہے تھے تو شائقین کرکٹ نے انہیں اُکسانے کیلئے بابراعظم کے نعرے لگائے جس پر سابق کرکرکٹر نے ہلکھے پھلکے انداز میں فینز کا جواب دیا۔عماد نے اپنی ٹی شرٹ اُتار کرکے شائقین کرکٹ کو دکھائی اور فخر کے ساتھ اسے تھام لیا، جس پر انکا نام اور نمبر درج تھا۔

مزید پڑھیں: میچ کے دوران شاداب اور شان مسعود میں گرما گرمیسابق کرکٹر کے شائقین کو دیئے گئے دلچسپ جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس میچ میں کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے تقریباً باہر کردیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button