بزنس
شیل پاکستان لمیٹڈ نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا
کراچی: شیل پاکستان لمیٹڈ نے 31دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے سال کیلیے کمپنی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا۔
نتائج کے مطابق کمپنی نے 2022 میں 72ملین روپے نقصان کے مقابلے میں 2023 میں 5.8ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا۔
شیل کی ذیلی کمپنی شیل پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے اپنے 77.42 فیصد اکثریتی حصص وافی انرجی ایل ایل سی کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ٹرانزیکشن کی تکمیل مطلوبہ ریگولیٹری منظوری، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور دیگر اختتامی رسمی کاروائیوں کی تعمیل سے مشروط ہے۔ شیل لیوبریکنٹس صنعت میں درپیش کے چیلنجوں کے باوجود اپنا مارکیٹ شیئر برقرار رکھے ہوئے ہے۔