کھیل

فرنچائز اونرز نے الگ کمپنی کا مطالبہ دہرا دیا

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز اونرز نے الگ کمپنی کا مطالبہ دہرا دیا۔

محسن نقوی نے سیاسی معاملات سے فراغت کے بعد اب پی سی بی پر توجہ دینا شروع کر دی ہے، گذشتہ روز انھوں نے اسلام آباد میں پی ایس ایل فرنچائز اونرز کو ظہرانے پر مدعو کیا، اس موقع پر4 ٹیموں ملتان سلطانز، اسلام آباد یونایٹیڈ، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالکان موجود تھے.

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے اونرز بیرون ملک مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ سکے، پی سی بی کی جانب سے سلمان نصیر، نائلہ بھٹی و دیگر بھی شریک ہوئے۔

شرکا کے مطابق میٹنگ خاصی مثبت رہی اور ٹیم اونرز چیئرمین بورڈ کے وژن سے خاصے متاثر دکھائی دیے، انھوں نے مستقل مالکانہ حقوق کا اپنا دیرینہ مطالبہ بھی دہرایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز سے وعدہ توڑ دیا

واضح رہے کہ آئندہ برس دسویں ایڈیشن کے بعد موجودہ فرنچائزز کی مدت مکمل ہو جائے گی، البتہ وہ مارکیٹ ویلیو کے مطابق اضافہ رقم ادا کر کے حقوق برقرار رکھ سکیں گی۔

چیئرمین نے اونرز سے کہا کہ جلد ہی ایک اور ملاقات کریں گے جس میں اس حوالے سے تفصیلی بات ہو گی،فرنچائزز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی الگ کمپنی بنانے کی بات بھی کہی جس میں محسن نقوی نے جواب دیا کہ وہ خود چاہتے ہیں لیگ کے معاملات میں مزید بہتری آئے، اس پر بھی بات کریں گے، انھوں نے کہا کہ وہ چند روز قبل ہی پی سی بی میں آئے، ابھی معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں،کچھ وقت میں نمایاں فرق نظر آئے گا۔

ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ  کراچی میں کراؤڈ نہ آنے کے تاثر سے وہ متفق نہیں ہیں،البتہ حکومت سے بات کریں گے کہ سیکیورٹی چیکنگ وغیرہ کے دوران شائقین کو زحمت سے بچایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button