انٹر نیشینل

بھارتی بحریہ کا حاضر سروس اہلکار 8 روز سے لاپتا؛ مودی بے خبر

نئی دہلی: انڈین نیوی کے سیلر ساحل ورما 27 فروری کو بحریہ کے ایک جہاز سے دوران ڈیوٹی لاپتا ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لاپتا نیوی اہلکار کے والدین نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی انکوائری سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شُبہ ظاہر کیا کہ ان کے بیٹے کو جان بوجھ کر غائب کیا گیا ہے۔

والدین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ 400 افراد سے بھرے بحری جہاز میں ڈیوٹی دیتے ہوئے نیوی کا اہلکار لاپتا ہوجائے اور افسران کو کانوں کان خبر بھی نہ ہو۔

لاپتا نیوی اہلکار کے والدین نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو جموں سے تعلق ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ مذکورہ بحری جہاز ایک دن کے لیے اڈے پر آیا تھا اور پھر واپس چلا گیا تھا  جس سے مزید شک پیدا ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مودی سرکار کو اپنے فوجی اہلکاروں کے لاپتا ہونے یا بیرون ملک گرفتار ہونے کی خبر نہیں ہوتی۔ قطر میں بھارتی نیوی افسران کی گرفتاری اس کا عملی ثبوت ہے۔

اس واقعے نے بھارتی بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتظامی امور کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ یہ کیس بھارتی بحریہ کی بدنامی کا سبب بن گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button