پاکستان

کراچی میں مقروض پھل فروش نے 3 بچوں سمیت خود کو آگ لگالی

نارتھ کراچی کے علاقے سیکٹر فائیو سی فور میں گراؤنڈ کے اندر 3بچوں کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش کرنے والا شخص دوران علاج دم توڑگیا، جبکہ بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے اہل محلہ جمع ہوگئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھا کر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا۔خواجہ اجمیر نگری پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی فور مکان نمبر ایل 246 میں رہائش پذیر 45 سالہ عارف ولد بشیر نے اپنے 3 بچوں کے ہمراہ گھر کے قریب آکلینڈ گراؤنڈ میں تین کمسن بچوں کے ہمراہ خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی تھی ۔ بچوں میں اس کی 2 بیٹیاں 4 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ حوریہ جبکہ بیٹا 3 سالہ غلام حسین شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں 3 بچوں سمیت خود سوزی کرنے والا عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے جس نے 2 شادیاں کی ہوئی ہیں تاہم فوری طور پر وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ عارف سول برنس وارڈ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑگیا۔بیٹے نے بتایا کہ والد قرض کی وجہ سے بھی کچھ پریشان تھے اور اسی وجہ سے انھوں نے خود پر پیٹرول چھڑک کرآگ لگا لی ، وہ بچوں کو چیز دلانے کا کہہ کر گھر سے نکلے تھے ، مہنگائی کی وجہ سے ہرشخص پریشان ہے، والد پاور ہاؤس کے قریب  پھلوں کا ٹھیلا لگاتے تھے ، پھل فروخت نہیں ہوئے توخراب ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button