کھیل
’’پاکستان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی20 پلیئرز شامل کرنا چاہئیں‘‘
لاہور: سابق کرکٹرز نے رمیز راجہ پر طنز کے نشتر چلا دیے۔
ٹی وی پروگرام میں اظہر علی نے کہا کہ ایک سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ٹی20پلیئرز شامل کرنا چاہیئں، وسیم اکرم نے پوچھا کون تھا یہ جنیئس؟
یہ بھی پڑھیں: کھلاڑی بیویوں کے ہمراہ ٹور کیوں کرتے ہیں؟ رمیز راجا نے لب کشائی کردی
اظہر علی نے جواب دیا کہ کوئی اور نہیں رمیز راجہ، اس پر پروگرام میں شریک مصباح الحق اور محمد حفیظ بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے۔
یاد رہے کہ رمیز راجہ نے یہ جملہ انگلش ٹیم کی بیزبال کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا،وہ ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جارحیت کا مظاہرہ کرتی ہے۔