شاہ رخ خان اور گوری نے تین شادیاں کیں، بھارتی پروڈیوسر کا انکشاف
ممبئی: معروف بھارتی فلم پروڈیوسر وویک وسوانی نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان نے ایک نہیں بلکہ تین شادیاں کی تھیں۔
بھارتی ٹیلی ویژن میزبان سدھارتھ کنن کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں پروڈیوسر وویک وسوانی نے شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ گوری خان کی شادی کے بارے میں کچھ انکشافات کیے۔وویک وسوانی نے کہا کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی ہندو اور مسلم مذہبی رسومات کا امتزاج تھی، اس جوڑی نے ایک ہی دن میں تین مختلف طریقوں سے شادی کی تھی۔
ے رقم اُدھار لی تھی۔
وویک وسوانی نے مزید کہا کہ شادی کی تقریبات میں گوری کے بھائی اور شاہ رخ خان کے بچپن کے دوست بہت زیادہ خوش تھے، انہوں نے تقریبات کا بھرپور لطف اٹھایا تھا جبکہ گوری چُپ رہتی تھیں، وہ دیگر لڑکیوں کی طرح بہت شرمیلی تھیں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان سال 1991 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، گوری خان ایک انٹیرئیر ڈیزائنر اور بزنس ویمن ہیں، اس خوبصورت جوڑی کے 3 بچے ہیں، جن میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔a
پروڈیوسر کے مطابق شاہ رخ خان اور گوری نے سب سے پہلی اپنی کورٹ میرج رجسٹر کروائی، پھر ان کا نکاح ہوا اور آخر میں انہوں نے ہندو مذہب کے مطابق شادی کی تھی اور تینوں شادیاں ایک ہی دن میں ہوئیں۔
مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلمیں فلاپ دیکھنا چاہتی تھی: گوری خان
اُنہوں نے کہا کہ میں نے نوبیاہتا جوڑے (شاہ رخ خان اور گوری) کو ممبئی کے ایک ہوٹل میں پانچ دن کے قیام کا تحفہ دیا تھا، یہ اس جوڑے کے لیے میری طرف سے شادی کا تحفہ تھا اور میں نے اس تحفے کے لیے اپنے والد س