کیا گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو ایکس کیلئے وی پی این استعمال کررہے ہیں؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں معروف فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو پر ایکس (ٹوئٹر) کے استعمال کیلئے وی پی این استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) تک رسائی کیلئے پاکستانیوں کو مشکلات درپیش ہیں، ہفتے سے پاکستانی ایکس پر رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہیں جبکہ کئی صارفین ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سہارا لینے پر مجبور ہیں۔
جمعرات کو روسو اور کوئٹہ کے اینالسٹ پرسنا اگورام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں بحث کرتے دیکھائی دے رہے تھے، ویڈیو وائرل ہوئی تو روسو نے ٹوئٹ کیا کہ جیسا آپ نے دیکھا ایسا کچھ نہیں ہے، پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں!۔
مزید پڑھیں: کس کی کور ڈرائیو سب سے زیادہ اچھی ہے؟ شاہین، عامر کے دلچسپ جواب
ایک صارف نے انکی ٹوئٹ پر سوال اٹھاتے ہوئے لکھا کہ کیا آپ وی پی این استعمال کررہے ہیں؟
مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ گلیڈی ایٹرز میں عامر کی شمولیت پر سرفراز کا بیان سامنے آگیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز دلسچپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔