راولپنڈی میں بسنت؛ چھت سے گر کر ایک ہلاک، قاتل ڈور سے 35 زخمی، 227 پتنگ باز گرفتار
راولپنڈی میں خونی بسنت کے باعث پتنگ بازی کرتے چھت سے گر کر ایک شخص جاں بحق، قاتل ڈور کے وار اور ہوائی فائرنگ سے بچوں سمیت 35 سے زائد افراد زخمی ہوگے۔
پابندی کے باوجود راولپنڈی میٹروپولیٹن علاقوں میں بھرپور بسنت منائی گی، پتنگ بازی کے دوران قاتل ڈور کا آزادانہ استعمال جاری رہا جبکہ ہوائی فائرنگ سے سارا شہر گونجتا رہا۔
پتنگ باز جدید ہتھیاروں کے ساتھ فائرنگ کے مقابلے کرتے رہے، الائیڈ ہسپتالوں سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق پتنگ بازی کے دوران تھانہ صادق آباد میں 65 سالہ ممتاز علی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا جبکہ 35 سے زائد افراد قاتل ڈور اور اندھی گولیاں لگنے سے ہسپتالوں میں پہنچے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں 20 سے زائد بچے شامل ہیں، دو زخمی بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کا کہنا تھاکہ بسنت کے دوران پولیس نے 227پتنگ بازوں کو گرفتار کیا ہے۔
بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان سے 8پستول اور بندوقیں برامد کر لی ہیں، پتنگ بازوں سے 14230 پتنگیں برامد ، بسنت کے دوران 188 جگہ پر کاروائی کر کے پتنگ بازوں کو گرفتار کیا ہے،
کارروائی میں2مختلف مقامات سے ہیوی ساؤنڈ سسٹم بھی قبضہ میں لیا ہے، پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کومزید تیز کر دیا ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی چھتوں کہ نشاندہی کرلی گئی،چھاپے مارے جا رہے ہیں۔