کھیل

کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار

ہیملٹن:  پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے، جس کی وجہ سے انھیں 26 کے انفرادی اسکور پر ریٹائرڈ ہرٹ ہونا پڑا۔

دسویں اوور میں سنگل لینے کے دوران وہ اس تکلیف کا شکار ہوئے، اوور کے اختتام پر فزیو نے ان کا معائنہ کیا مگر وہ بیٹنگ جاری رکھنے کے قابل نہیں ہوئے، جس پر انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

انھوں نے وکٹ پر مختصر قیام کے دوران 15 بالز کا سامنا کرتے ہوئے 3 چوکے اور ایک چھکا جڑا، ان کی عدم موجودگی میں ٹم ساؤتھی نے باقی میچ میں ٹیم کی قیادت کی۔

گزشتہ برس سے ہی ولیمسن فٹنس مسائل کا شکار ہیں، پاکستان کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے میچ میں انھیں پہلے ہی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button