پاکستان

عدت میں نکاح، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلق کا کیس ختم

اسلام آباد کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقاقت کا کیس ختم کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قانونی طور پر دفعہ 496  بی میں 2 گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے۔ عدالت 496 بی کی حد چارج ڈراپ کر رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد ہوا ہے۔ عدالت نے 18 جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کررکھا ہے۔

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے ملازم لطیف نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  پر6 سال قبل کے واقعات کے الزامات عائد کیے تھے۔

عدت میں نکاح کیس کی سماعت 18 جنوری کو ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button