پاکستان

لاہور میں اوپن باربی کیو بھی سموگ کی بڑی وجہ، ایس او پیز مزید سخت

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ریسٹورنٹس میں اوپن باربی کیو بھی سموگ کی بڑی وجہ بننے لگے، اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات نے ایس او پیز مزید سخت کردیئے۔

اس حوالے سے ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات عمران حامد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جس کے مطابق اوپن باربی کیو کے لیے مناسب چمنیوں اور ایگزاسٹ کا استعمال لازم ہو گا۔

ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ باربی کیو پر لگائے گئے ہوڈز میں فلٹرز لگے ہونے چاہئیں، باربی کیو کی جگہ پر دھویں کو کم کرنے کے لیے ویٹ شاورنگ سسٹم لگانا بھی لازم ہو گا۔

ڈی جی محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے ہو گا جو 31 جنوری 2025 تک رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button