انٹر نیشینل

امریکا : انتخابات میں امن و امان کیلئے غیرمعمولی سکیورٹی اقدامات

واشنگٹن : (ویب ڈیسک ) امریکی انتخابات کے دوران امن و امان اور الیکشن عملے پر تشدد کے خدشات سے نمٹنے کے لیے غیرمعمولی سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اوریگان، واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈ فعال ہیں جبکہ خطرات پر نظر رکھنے کے لیے ایف بی آئی نے کمانڈ پوسٹ قائم کردی ہے۔

امریکا بھر میں ایک لاکھ کے قریب پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی بڑھادی گئی ہے، پولنگ عملے کے لیے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات ہیں۔

الیکشن عملے کی سکیورٹی کے لیے ایک ہزار Panic Buttons بھی منگوالیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق غلط معلومات سے الیکشن عملے، ورکرز اور ان کے خاندانوں کو خطرہ ہوسکتا ہے، واشنگٹن میں الیکشن کے دن اور اس کے ہفتوں بعد تک غیریقینی صورتحال کا خدشہ ہے۔

انتخابات کے دوران یا اس کے بعد کسی بھی تشدد یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی دیواریں بھی بنائی جارہی ہیں ، امریکی اخبار کے مطابق یہ حفاظتی دیواریں صرف نجی املاک کے تحفط کے لیے کھڑی نہیں کی جارہیں بلکہ وائٹ ہاؤس، نائب صدر کی رہائش گاہ اور کیپیٹل ہل کے اطراف بھی حفاظتی باڑ لگائی جارہی ہے۔

دوسری جانب سائبر سیکیورٹی چیف کاکہنا ہے کہ بیرونی مخالفتین پہلے سے کہیں زیادہ بڑے پیمانے پر جھوٹ کو پھیلا رہے ہیں، غلط معلومات کا ایک آتش فشاں ہے جس کا امریکی عوام کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بنایا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں واشنگٹن میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں اور تمام پولیس اہلکار انتخابات کے دوران 12 گھنٹے دورانیے کی شفٹ میں تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ آج ہورہی ہے جبکہ  سات کروڑ سے زائد شہری ابتدائی حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button