انٹر نیشینل

امریکی انتخابات: کیلیفورنیا کے 10 لاکھ سے زائد بے گھر افراد بھی اہمیت اختیار کر گئے

لاس اینجلس: (دنیا نیوز) امریکی ریاست لاس اینجلس میں قبل از وقت ووٹنگ ہوئی، بیورلی ہل سٹی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

امریکی انتخابات میں کیلیفورنیا کے 10 لاکھ سے زائد بے گھر افراد بھی اہمیت اختیار کر گئے، فٹ پاتھوں پر ڈیرے ڈالے افراد میں صرف 10 فیصد اپنا ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، امریکی تنظیم اوپن سیکریٹ نے انتخابی مہمات کے اعدادوشمار بھی جاری کر دیئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ڈیموکریٹ، ری پبلکن اور ان کے حمایتی تقریبا 16 ارب ڈالر خرچ کر چکے، بیاسی ارب پتی کملا ہیرس اور 52 ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں۔

اوپن سیکریٹ کےاعدادوشمار کے مطابق کملا ہیرس کی مہم فنڈ کا 6 فیصد جبکہ ٹرمپ کا 35 فیصد حصہ ارب پتی افراد کے عطیات سے آیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button